Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پی آئی اے کی خصوصی پروازیں آج دبئی میں پھنسے پاکستانیوں کو لیکر وطن پہنچیں گی

شائع 20 اپريل 2020 07:18am
فائل فوٹو

پی آئی اے کی تین خصوصی پروازیں دبئی میں پھنسے 800 سے زائد پاکستانیوں کو لےکر آج وطن پہنچیں گی۔ ایک پرواز کراچی اور دو لاہور کےلئے آپریٹ ہوں گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قطر ایئرویز کو برطانیہ پروازوں کی اجازت بھی  دے دی ہے۔

قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 212  کے ذریعے 300مسافر کراچی پہنچیں گے۔250 سے زائد مسافر لاہور اور اور تیسری خصوصی پرواز سے 250 سے زائد مسافر لاہور پہنچیں گے۔پاکستان پہنچے والے تمام مسافروں کی مکمل طبی جانچ اور اسکریننگ کی جائے گی۔مسافروں کے کورونا وائرس کے نمونے لیکر انہیں قرنطینہ منتقل کیا جائے گا۔ٹیسٹ کلیئر کرنے والوں کو ہی گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

دوسری جانب برطانیہ کےلئے خصوصی پروازوں کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قطر ایئرویز کو برطانیہ پروازوں کی اجازت  دی ہے۔خصوصی چارٹرڈ طیارے اسلام آباد اور لاہور سے برطانیہ جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق پروازیں 21 سے 26 اپریل تک آپریٹ ہوں گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div