Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

میئراسلام آباد شیخ انصرعزیز کی معطلی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اپ ڈیٹ 18 مئ 2020 09:37am
فائل فوٹو

اسلام آباد:میئراسلام آباد شیخ انصرعزیز نے اپنی معطلی کواسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔

اسلام آباد کے میئرشیخ انصرعزیز نے عادل عزیزایڈووکیٹ کے ذریعے عہدے سے معطلی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

دائردرخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ ان کیخلاف کارروائی غیر قانونی ہے،وزارت داخلہ کے 17 مئی کے نوٹیفکیشن کومعطل کرکےعہدے پربحال کیا جائے۔

 درخواست میں حکومت،وزارت داخلہ،چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن اورلوکل گورنمنٹ کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

معطل میئر اسلام آباد نے عدالت سے یہ بھی استدعا کی ہے کہ عدالت فریقین کوہدایت کرے کہ قانون کے دائرے میں رہ کرکام کریں اورکام کرنے دیا جائے،کرپشن کے الزامات پروفاقی حکومت نے میئر اسلام آباد شیخ انصرعزیزکو 90 دن کیلئے معطل کردیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div