Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

وزیراعظم عمران خان پر تنقید مسترد

اپ ڈیٹ 27 مئ 2020 11:21am

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ وزیرِاعظم عمران خان پر تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے، لیگی ترجمان ٹھوس دلیل کی غیر موجودگی میں آئیں بائیں شائیں سے گریز کریں۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ نون لیگ کے ایک قائد اشتہاری ہونے کا تمغہ لیے لندن بیٹھے ہیں جبکہ دوسرے قائد لندن سے شرمندہ ہوکر پاکستان اپنے ڈرائنگ روم میں قید ہیں۔

انہوں نے مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے قائدین ہوں تو دوسروں پر تنقید کرنا جچتا نہیں۔

فیاض چوہان نے کہا کہ شریف برادران نے اپنے ادوار حکومت میں ایک بھی عید پاکستان میں نہیں کی، گرفتاری کے بعد مجبوراً شریف برادران کو 2017 میں عید پاکستان کرنی پڑی۔ وزیراعظم عمران خان نے چھٹیاں گزارنے کیلئے اپنے ہی ملک کو ترجیح دی اور تعطیلات کے دوران بھی امورِ مملکت بطریق احسن چلا رہے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div