کورونا سے بچاؤ کیلئے مستقل بنیادوں پر کام کررہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے مستقل بنیادوں پر کام کررہے ہیں، حفاظتی اقدامات کو یقینی بناکر عوام کورونا سے محفوظ رہیں۔
لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا سے بچنا ہے تو طرز زندگی کو بدلنا ہوگا، سماجی طور طریقوں میں تبدیلی لاکر کورونا سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لوگوں کو گھروں سے باہر نکلتے ہوئے منہ اور ناک کو ڈھانپنا ہوگا، ایسا کرنے سے ہم نہ صرف خود بلکہ اپنے خاندان کو بھی بیماری سے بچا سکتے ہیں۔
عثمان بزدار نے مزید کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے مستقل بنیادوں پر کام کررہے ہیں، احتیاط صحت مند زندگی کیلئے بے حد ضروری ہے،عوام سے اپیل ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بناکر کورونا سے محفوظ رہیں، ماسک پہن کر ہم اپنے بچوں اور والدین کو کورونا سے بچا سکتے ہیں۔
Comments are closed on this story.