Aaj News

پیر, اکتوبر 14, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

’مجھے مار رہا ہے یہ‘ ڈرامے کے سیٹ پر فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کی لڑائی، ویڈیو وائرل

ہانیہ عامر نے فہد مصطفیٰ پر تشدد کا الزام لگادیا
شائع 19 ستمبر 2024 06:53pm

پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول ہونے والا ڈرامہ ’کبھی میں کبھی کبھی تم‘ کی شوٹنگ کے دوران اداکار فہد مصطفیٰ ساتھی اداکارہ ہانیہ عامر کو زور دار دھکا دے دیا۔

دونوں اداکاروں کی ایک نئی ویڈیو نے سب کی توجہ اس وقت سمیٹی جب خفیہ انداز میں فلمائی گئی ویڈیو میں ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ رومانوی انداز اپناتے ہوئے رقص کرتے دیکھائی دیئے۔

شرجینا اور مصطفیٰ کی پریشانیاں، بھارت سے بڑی آفر آگئی

فہد مصطفیٰ اور دونوں اس ویڈیو میں مصطفیٰ اور شرجینا کے کردار میں ہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فہد مصطفیٰ، ہانیہ کا ہاتھ سے پکڑ کر گھومتے ہیں اور پھر اپنے قریب لے آتے ہیں جس کے فوراً بعد وہ ہانیہ کو دھکا دے کر دوسری جانب خود کو موڑ لیتے ہیں جیسے غصے کا اظہار کر رہے ہوں۔

ایسی دروان فہد مصطفیٰ کے ہاتھوں دھکا کھانے والی ہانیہ عامر ویڈیو چیختی نظر آئیں کہ ’مجھے مار رہا ہے یہ‘ جبکہ فہد مصطفیٰ ہنستے دیکھائی دیئے۔

ہانیہ عامر کی نازیبافیک ویڈیوز بنا کر وائرل کرنے والا بھارتی شہری نکلا

ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی جہاں صارفین کے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا ہے وہیں ڈرامے کے فینز اس ٹینشن میں ہیں کہ آنے والے کچھ قسطوں میں ان کے پسندیدہ اداکاروں کے درمیان کوئی رنجش تو پیدا نہیں ہونے والی؟