Aaj News

پیر, اکتوبر 14, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

’شوہر کی موت پر شاہ رخ نے کہا بیٹے کا خیال رکھوں گا، اب فون بھی نہیں اٹھاتا‘

بھارتی میوزک کمپوزر کی بیوہ شاہ رخ خان پر پھٹ پڑیں
شائع 18 ستمبر 2024 06:54pm

معروف بھارتی موسیقار آدیش شریواستو کی اہلیہ اور سابق اداکارہ وجیتا پنڈت کا کہنا ہے شاہ رخ خان نے شوہر کی موت کے بعد میرے بیٹے کا خیال رکھنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن ان کا فون بھی نہیں لگتا۔

وجیتا نے کہا کہ ان کے بیٹے کو فلم انڈسٹری سے کوئی سپورٹ نہیں مل رہی ہے۔ انہوں نے اپنے آنجہانی شوہر کے ”اچھے دوست“ شاہ رخ خان سے درخواست کی کہ وہ ان کے بیٹے کے کیریئر میں سپورٹ کریں۔

بھارتی مسلم کامیڈین کوجان سے مارنے کی دھمکی، دہلی سے ممبئی واپسی پرمجبور

وجیتا کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ان کا بیٹا اویتیش بہت محنت کرتا ہے، اس نے ایکون اور فرانسیسی مونٹانا سمیت دیگر کے ساتھ موسیقی ریکارڈ کی ہے۔ لیکن بدقسمتی سے میرے بیٹے کو فلم انڈسٹری میں سپورٹ یا ڈائریکشن نہیں مل رہی ہے۔ انڈسٹری کے لوگ جانتے ہیں کہ آدیش اب نہیں ہے، وہ میرے بیٹے کی مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو یقین نہیں آئے گا جب میرے شوہر آدیش اسپتال میں تھے تو شاہ رخ خان ان کی موت سے ایک دن پہلے آئے، آدیش بات بھی نہیں کر پارہے تھے۔ شاہ رخ خان نے ہمارے بیٹے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کا خیال رکھیں گے۔

وجیتا نے کہا کہ آج میں شاہ رخ سے رابطہ بھی نہیں کر پا رہی ہوں۔

کینسر سےجنگ لڑتی حناخان ریمپ پر واپس

انہوں نے مزید کہا، ’شاہ رخ خان میرے بیٹے کے ساتھ اپنے پروڈکشن بینر ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے تحت فلم بنا سکتے ہیں۔ اویتیش اچھا اداکار ہے، وہ ایک ”فرائیڈے“ نامی فلم کر رہا ہے جس کی او ٹی ٹی ریلیز ہوگی۔ وہ بہت محنت کر رہا ہے، میں شاہ رخ کو یاد دلانا چاہتی ہوں کہ آؤ اور میرے بیٹے کی مدد کرو، شاہ رخ ایک بہت ہی پیارے آدمی ہیں، وہ آخری مراحل میں دو بار آئے تھے۔ اب جب کہ انہوں نے وعدہ کیا ہے، میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا اسے آپ کی ضرورت نہیں ہے؟ اس لیے آپ کو کچھ کرنا ہوگا۔‘

Shahrukh Khan

Jammu and Kashmir

Vijayta Pandit

Aadesh Shrivastava

Avitesh Shrivastava