Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

این سی سی کا موجودہ اسمارٹ لاک ڈاؤن برقرار رکھنے کا فیصلہ

شائع 01 جون 2020 04:52pm

پاکستان میں پانچ دن کاروبار اور دو دن لاک ڈاؤن ہوگا۔ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ اسمارٹ لاک ڈاؤن برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔جمعہ کوبھی دکانیں کھلی رکھی جائیں گی۔لاک ڈاؤن صرف ہفتہ اور اتوار کو ہوا کرے گا۔

مارکیٹس اوردکانیں صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک کھلی رکھی جائیں گی۔قومی رابطہ کمیٹی میں تمام فیصلے اتفاق رائےسےہوئے۔لاک ڈاؤن اور معاشی سرگرمیوں کےحوالے سے وزیراعظم عمران خان نے شرکاء کو اپنے موقف پراعتماد میں لیا۔

وزارت ریلوے کو چالیس ٹرینیں چلانے کی اجازت بھی دی گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div