پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانے کا حکم
لاہور:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کم نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انتظامیہ کو فوری طور پر کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتوں کے ثمرات ہر حال میں عوام تک پہنچنے چاہئیں، جس کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں،قیمتوں میں کمی کے تناسب سے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی لائی جائے،متعلقہ ادارے و محکمے مؤثر منصوبہ بندی کرکے ریلیف کے اقدامات کو یقینی بنائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ متعلقہ ادارے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے مربوط انداز میں کام کریں، تحریک انصاف کی حکومت کا ہر قدم عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اٹھ رہاہے۔
عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا عوام کیلئے تحفہ ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے مزید اقدامات جاری رکھیں گے۔
Comments are closed on this story.