Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

لیموں اور ناریل کے تیل کے ایک ساتھ استعمال سے بالوں کی سفیدی کا خاتمہ کریں

اپ ڈیٹ 03 مئ 2018 10:56am

coconutہماری شخصیت کو بگاڑنے کے لئے اگر کوئی چیز وجود میں آسکتی ہے تو وہ بالوں کی سفیدی ہے۔ بالوں کی سفیدی ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کردیتی ہے کہ ہم بوڑھے ہوتے جارہے ہیں۔ بالوں کی سفیدی کے عمل کو روکنے کے لئے ہم بہت سی چیزیں اور طریقے آزماتے ہیں۔ لیکن کوئی بھی طریقہ مطلوبہ نتائج پیش نہیں کرتا۔ البتہ ایسا کرنے سے مختلف قسم کے مضر اثرات مرتب ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔

اگر ہم اس مسئلے کا حل قدرتی چیزوں کا استعمال کر کے کریں تو بہتر نتائج حاصل ہونگے اور مضر اثرات کا خطرہ بھی نہیں ہوگا۔

سب سے پہلے یہ بات جاننا ضروری ہے کہ بالوں میں سفیدی آنے کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ ان وجوہات میں تھائیرائڈ، غیر مناسب غذا، کیمیکل کا ذیادہ استعمال، آلودگی، ذہنی دباؤ اور ہارمونز کے مسائل ہوسکتے ہیں۔ بالوں کی سفیدی کا حل نکالنے سے پہلے ہمیں ان مسائل کا حل کرنا چاہیئے۔

اپنی غذا کا خیال رکھ کر ہم بالوں کی اس حالت میں بہتری لاسکتے ہیں۔ اس کے بعد قدرتی طریقوں سے بالوں کا رنگ اپنی اصل حالت میں لانے میں ذیادہ آسانی ہوگی۔

بالوں کی سفیدی کے لئے ہم آپ کو ایک آسان اور سادہ حل بتاتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو ان چیزوں کی ضرورت ہوگی۔

3 چائے کے چمچ لیموں کا رس

بالوں کی لمبائی کے مطابق ناریل کے تیل کی مناسب مقدار

لیموں کے رس میں ناریل کا تیل ملا کر اپنے سر میں لگائیں۔ سر کی جلد اور بالوں کی جڑوں میں اس تیل سے اچھی طرح مساج کریں۔ تیل کو بالوں کی پوری لمبائی اور سروں تک بھی لگائیں اور ایک گھنٹے کے لئے لگا چھوڑ دیں۔ اس کے بعد سر کو اچھی طرح دھو لیں۔ یہ عمل مطلوبہ نتائج حاصل ہونے تک ہر ہفتے دہرائیں۔

لیموں کے رس اور ناریل کے تیل میں وہ خاص اجزاء موجود ہوتے ہیں جو ہمارے بالوں کی صحت بہتر بنانے میں کارآمد ہوتے ہیں۔ ان دونوں قدرتی اجزاء کا استعمال کر کے بالوں کی سفیدی کے عمل کو مکمل طور پر روکا جاسکتا ہے۔

Thanks to HM

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div