وزیراعظم کی زیرصدارت سیاسی جماعتوں کا اجلاس شروع
اسلام آباد:اقتصادی راہداری پر تحفظات دور کرنے کیلئے وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت سیاسی جماعتوں کا اجلاس شروع ہو گیا۔
اقتصادی راہداری پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے وزیراعظم کی جانب سے بلایا گیا اجلاس شروع ہو گیا، اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پشاور اے پی سی میں قائم کمیٹی کے ارکان بھی شریک ہیں۔
وزیراعظم کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں پرویز خٹک ، اسفند یار ولی ، محمود اچکزئی ، سراج الحق ، حاصل بزنجو ، آفتاب شیر پاوٴ، خانزادہ خان سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما شریک ہیں، اجلاس میں اپوزیشن جماعتیں اقتصادی راہداری کے حوالے سے اپنے تحفظات پیش کر رہی ہیں۔وزیراعظم کی زیرصدارت سیاسی جماعتوں کا اجلاس شروع
اسلام آباد:اقتصادی راہداری پر تحفظات دور کرنے کیلئے وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت سیاسی جماعتوں کا اجلاس شروع ہو گیا۔
اقتصادی راہداری پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے وزیراعظم کی جانب سے بلایا گیا اجلاس شروع ہو گیا، اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پشاور اے پی سی میں قائم کمیٹی کے ارکان بھی شریک ہیں۔
وزیراعظم کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں پرویز خٹک ، اسفند یار ولی ، محمود اچکزئی ، سراج الحق ، حاصل بزنجو ، آفتاب شیر پاوٴ، خانزادہ خان سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما شریک ہیں، اجلاس میں اپوزیشن جماعتیں اقتصادی راہداری کے حوالے سے اپنے تحفظات پیش کر رہی ہیں۔

اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔