دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کررہے ہیں،سرتاج
اسلام آباد :مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کررہے ہیں،اقتصادی راہداری سے متعلق اختلافات جلد ختم ہو جائیں گے۔
اسلام آباد میں سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے مشیرخارجہ سرتاج عزیزکا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری سے متعلق تمام اختلافات جلد ختم ہوجائیں گے،سی پیک کامقصد آپس میں تعاون ہے،مشیر خارجہ نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ خطہ کی خوشحالی کا منصوبہ ہے،منصوبے کی تکمیل سے
پاکستان خوشحال اورنوجوانوں کوروزگار کے مواقع ملیں گے۔
سرتاج عزیز کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب اور موثرحکمت عملی کی وجہ سے دہشتگردی میں کمی ہوئی،ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کررہے ہیں۔
مقبول ترین


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔