ملتان :دو دھڑ جڑے بچوں سمیت تین بچوں کی پیدائش

شائع 15 جنوری 2016 02:10pm

multan_image

ملتان :ملتان کے نجی اسپتال میں ایک خاتون کے ہاں دھڑ جڑے دو بچوں سمیت تین بچوں کی پیدائش ہوئی ہے،دونوں بچوں کے دھڑ الگ کرنے کا جائزہ لینے کےلئے ڈاکٹروں کا بورڈ قائم کردیا گیا ہے۔

ملتان کے نجی اسپتال میں ایک خاتون کے ہاں تین جڑوان بچوں نے جنم لیا ہے،جس میں دو بچوں کے دھڑ جڑے ہوئے ہیں،دھڑ جڑے بچوں کے بارے میں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچے نارمل ہیں،ان کی زندگی کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

بچوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے،بچوں کے دھڑ الگ کرنے اور ان کی خوراک کے حوالے سے ڈاکٹروں کا بورڈ قائم کردیا گیا ہے،جو بچوں کا جائزہ لیکر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریگا۔