اکشے کمار نے بیوی اور بیٹے کا سر فخر سےبلند کردیا
ممبئی:بولی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے اس بار ایسا کام کردکھایا ہے جس نے ان کی فیملی کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ،اکشے کو ان کی فلم "رستم"کیلئے بدھ کے روز نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے،اس تقریب میں اداکار کے ساتھ ان کی اہلیہ ٹوئینکل کھنا اور بیٹے آرو نے بھی شرکت کی اور ان لمحات کو بے حد انجوائے کیا۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق اکشے کمار کو نیشنل ایوارڈ دئیے جانے پر کئی لوگوں کی جانب سے تنقیدکا بھی نشانہ بنایا گیاتھالیکن اس کے باجود وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ،اکشے کو ایوارڈ بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے دیا یہ وقت اکشے کبھی نہیں بھلا سکیں گے۔
یاد رہے کہ اکشے کمار نے اپنے 25 سالہ کیر ئیر میں بہت سی ہٹ فلمیں دی ہیں جبکہ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ واحد اداکار ہیں جن کی فلمیں بولی وڈ خانز جتنی کمائی کرتی ہیں لیکن آج تک انہیں کسی بھی ایوارڈ سے نہیں نوازا گیا تھا۔
اکشے کی اہلیہ ٹوئینکل کھنا نے ایک بار اپنے شوہر سے پوچھا تھا کہ میرے والدین(راجیش کھنا اور ڈمپل کباڈیہ)نیشنل ایوارڈ جیت چکے ہیں تم کب جیتو گے؟لیکن اب ٹوئینکل کبھی اکشے سے یہ سوال نہیں پوچھیں گی۔
ایوارڈ جیتنے کے بعد ٹوئینکل کھنا نے اپنی خوشی کو تصاویر کے ذریعے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کیا اور لکھا کہ "اب میں اپنے شوہر کے بارے میں کہہ سکتی ہوں کہ یہ ٹرافی ہسبینڈ ہیں"۔
So now I can officially refer to him as my trophy husband :) #NationalFilmAwards https://t.co/VlZhkAN6c0
— Twinkle Khanna (@mrsfunnybones) May 3, 2017
انہوں نے مزید لکھا کہ "گزشتہ ماہ جب ان ایوارڈزکا اعلان کیا گیا تھا تو انہیں سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ روئیں یا ہنسیں ،وہ جذباتی ہوگئی تھیں اور انہیں اکشے پر بہت زیادہ فخر محسوس ہواتھا "۔
تصاویر بشکریہ:انڈین ایکسپریس
جبکہ اکشے کمار نے بھی ٹویٹر پر اپنے احساست بیان کرتے ہوئے لکھا کہ "میں ا س وقت کیا محسوس کررہاہوں انہیں لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا،میں آپ سب کے ساتھ اپنا پہلا نیشنل ایوارڈ بانٹنا چاہتا ہوں آپ سب کا شکریہ اور بہت پیار"۔
No words can do justice to the joy I feel at this moment...sharing with you all my first ever #NationalFilmAward!Thank you for the love 🙏🏻 pic.twitter.com/DdK1FvuK4i
— Akshay Kumar (@akshaykumar) May 3, 2017
An important day in my life with the most important people in the world to me, my family #NationalFilmAwards pic.twitter.com/nM2RdhnunG — Akshay Kumar (@akshaykumar) May 3, 2017




















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔