سلمان خان کے مداحوں کیلئے خوشخبری

شائع 05 مئ 2017 08:03am

salman

ممبئی:بہت انتظار کے بعد وہ گھڑی آگئی جس کا سلمان خان کے مداحوں کو شدت سے انتظار تھا ،بولی وڈ کے دبنگ  خان کی اگلی فلم "ٹیوب لائٹ"کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

توقع کے مطابق ٹیزر نہایت شاندار ہے2 منٹ 7 سیکنڈ کےٹیزرمیں سلمان خان ایک بھولے بھالے انسان کے روپ میں نظر آرہے ہیں ،ٹیزر میں جنگ کا منظر دکھایا گیا ہے،فلم میں پہلی بار ایک چائنیز اداکارہ ژو ژوسلمان خان کے مقابل مرکزی کردار اداکررہی ہیں جبکہ   سلمان کے چھوٹے  بھائی سہیل خان بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

فلم کی ہدایات کبیر خان نے دی ہیں کبیر خان اس سے پہلے بجرنگی بھائی جان اور ایک تھا ٹائیگر جیسی کامیاب فلموں کی  ہدایت کاری بھی دے چکے ہیں ،فلم  25 جون 2017 کو عید کے موقع پرریلیز کی جائے گی۔

Thanks to:bollywoodbubble.com