کترینہ کے بعد تلسی بھی  سوشل میڈیا کا حصہ بن گئیں

شائع 05 مئ 2017 09:59am

tulsi

ممبئی:بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور بھارت کی موجودہ ٹیکسٹائل منسٹر اسمرتی ایرانی  نے تقریباً 10 سال  ٹی وی پر  حکومت کی ہے اور بھارت سمیت پوری دنیا کی خواتین کے دلوں پر راج کیا ہے،ان کا کامیاب ڈرامہ"کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی"برسوں تک نمبر ون پوزیشن پر قائم رہاہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق  سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹا گرام پر ویسے تو لاکھوں افراد  اپنا اکاؤنٹ بناچکے ہیں لیکن ابھی بھی ایسے مشہور افراد موجود ہیں  جو انسٹا گرام سے ناواقف ہیں ،ان لوگوں میں سے ایک بولی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف تھیں جنہوں نے حال ہی میں انسٹا گرام پر اکاؤنٹ بناکر  مداحوں کو سرپرائز  دیا تھا اور اب بھارت کی مشہور بہو "تلسی"نے بھی انسٹا گرام پر اکاؤنٹ بناکر اپنی پرانی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

اسمرتی کی قریبی دوست اور پروڈیوسر ایکتا کپور نے انہیں  انسٹا گرام پر خوش آمدید کہتے ہوئے  ان کے ساتھ اپنی اور  ساکشی تنور کی  ایک تصویر شیئر کی ہے۔

تصاویر دیکھئے

Guess who's on Insta now 😋#tbt #goodolddays

A post shared by Smriti Irani (@smritiiraniofficial) on

@ektaravikapoor Thanks for pestering me to do this 🙏🏼🙏🏼 Looks like a fun journey ahead 😊 #tbt #thosewerethedays

A post shared by Smriti Irani (@smritiiraniofficial) on