جسٹن بیبر کی حفاظت کی ذمہ داری مشہور بولی وڈ اداکار نے لے لی

شائع 05 مئ 2017 01:23pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

بھارت میں غیر ملکی فنکاروں کو شیو سینا اور دیگر مذہبی انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے خطرات لاحق ہیں۔ جس کی وجہ سے اب غیر ملکی فنکار بھارت کا رخ کرتے ہوئے کتراتے ہیں۔  

ذرائع کے مطابق ہالی وڈ گلوکار جسٹن بیبر 10 مئی کو  بھارت کا سات روزہ دورہ کریں گے اور ان کی سیکیورٹی کے فرائض سلمان خان کے ذاتی باڈی گارڈ گرمیت سنگھ عرف شیرا کے سپرد کئے جائیں گے۔

-UrbanAsian -UrbanAsian

اس سے قبل شیرا نے مائیکل جیکسن، جیکی چین، پیرس ہلٹن، شیگی، پیٹر آندرے، ڈیانا کنگ، وٹ فیلڈ، ول اسمتھ، یو بی 40، سلیش، کیانو ریوز اور یو 2 کی سیکیورٹی کے فرائض بھی سر انجام دئے ہیں۔

گرمیت سگھ عرف شیرا کا کہنا ہے کہ جسٹن بیبر جیسے بڑے نام کے ساتھ کام کرنا پیرے لئیے اعزاز کی بات ہے، یہ میرا اب تک کا سب سے زیادہ مشکل کام ہوگا اور میں یقین دلاتا ہوں کہ جسٹن بیبر کو کوئی کوئی شکایت نہیں ہوگی۔

بشکریہ انڈین ایکسپریس