راولپنڈی میں مشترکہ سرچ آپریشن،174 افراد گرفتار

شائع 16 جنوری 2016 07:34am

criminal-aho

راولپنڈی:قومی ایکشن پلان کے تحت راولپنڈی میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران ایک سوسترافراد کو گرفتار کرلیا،ایف آئی اے نے چارانسانی سمگلروں کو ہتھکڑیاں لگادیں۔

راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کی حدود میں سرچ آپریشن کیا گیا،آپریشن کے دوران ایک سوسترافراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے،جن میں تیس افغان باشندے بھی شامل ہیں،قومی ایکشن پلان کے تحت پولیس نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ روازنہ کی بنیاد پرسرچ آپریشن کررہی ہے۔

ایف آئی اے کی انسانی سمگلروں کے خلاف ملک بھرمیں کارروائی جاری ہے،ایف آئی اے نے لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکرلوٹنے والے چارافراد کو گرفتار کرلیا ہے،گرفتارہونے والوں میں مظہر مشتاق، محمد عمر، علمدار حسین اور ناصر ارشد شامل ہیں۔