گھر سے مکھیوں کو دور رکھنے کا فوری اور آسان طریقہ
گرمیوں کی آمد ہوتے ہی مکھیوں کا گھروں میں موجود ہونا ایک عام سی بات ہے لیکن کھانے پینے کی اشیاء کے گرد گھومتی مکھیاں پریشانی کا باعث بنتی ہیں۔
مارکیٹ میں ان سے نجات حاصل کرنے کی بہت ساری دوائیں موجود ہیں جن کو بنانے والی کمپنیاں یہ دعویٰ کرتی ہیں کہ ان کے کیمیکلز سے مکھیوں سے ہمیشہ کیلئےجان چھوٹ جائے گی ،لیکن یہ سچ ہے کہ یہ دوائیں اور کیمیکلز کچھ وقت کے بعد اپنا اثر کھو دیتی ہیں۔
مکھیوں کی چند کمزوریاں ہوتی ہیں مثلاً کچھ تیل اور تیز خوشبو والی جڑی بوٹیاں استعمال کرکے ہم ان سے پیچھا چھڑا سکتے ہیں۔
یہاں مکھیوں کو بھگانے کے قدرتی طریقے پیش کیے جارہے ہیں یقیناً ان سے آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
٭لیموں اور لونگ کا مکسچر ہمیشہ سے مکھیوں کیلئے ناپسند رہا ہے ،لیموں کو آدھا کاٹیں اور اس میں لونگ رکھ دیں اب اسے کسی ٹیبل پر رکھ دیں یہ ٹوٹکہ ضرور کارآمد ثابت ہو گا۔
٭مکھیوں کو بھگانے کا اسپرے بنانے کا طریقہ
اجزاء
پانی: ایک کپ
لیمن گراس آئل:12-10قطرے
پیپر منٹ آئل:12-10قطرے
لیکوئیڈ ڈش صابن: 2 ٹیبل اسپون
اسپرے بوتل
ترکیب
سب سے پہلے اسپرے بوتل میں پانی اور لیکوئیڈ ڈش سوپ کو مکس کریں اب اس میں دونوں تیل ڈالیں اور بوتل بند کرنے کے بعد اسے خوب ہلائیں یہاں تک کہ اندر موجود مواد اچھی طرح مکس ہوجائے اب اسے گھر میں اسپرے کریں ،یہ مکھیوں کو گھر سے دور رکھنے کا نہایت آسان حل ہے ،اسے بنانے میں استعمال ہونے والے اجزاء مارکیٹ میں ملنے والے مہنگے پروڈکٹس کے مقابلے میں کافی سستے ہوتے ہیں لہٰذا اسے ہر کوئی باآسانی اپنے گھر میں بنا سکتا ہے۔
نوٹ:یہ تحریر محض عام معلومات عامہ کیلئے ہے
Thanks to: healthytipsworld.net

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔