تھرپارکر :دو جاں بحق ،پچاس بچے موت و زندگی کی کشمکش میں

شائع 16 جنوری 2016 02:15pm

tharparkar_image

تھرپار کر :سول اسپتال مٹھی میں ایک اور بچہ دم توڑ گیا، جس کے بعد آج ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔ مختلف اسپتالوں میں پچاس سے زاید بچے موت و زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

تھرپارکر میں خوراک کی کمی اور ڈائریا سمیت مختلف امراض کی بنا پر ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج دو بچوں کے مرنے کے بعد رواں ماہ جاں بحق افراد کی تعداد انچاس ہوچکی ہے۔ تھرپارکر کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج پچاس سے زائد بچوں میں سے چار کو تشویشناک حالت کے باعث مٹھی سے حیدرآباد منتقل کردیا گیاہے۔