سہانا کی 17 ویں سالگرہ کے موقع پر گوری نے دیاانہیں خوبصورت تحفہ
ممبئی:بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی شہزادی سہانا خان آج 17برس کی ہوگئیں ،ان کی والدہ گوری خان نے اپنی بیٹی کو اس خوشی کے موقع پر ایک خوبصورت تحفہ دیا ہے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق سہانا کی سالگرہ کے موقع پر گوری نے اپنی بیٹی کی دو خوبصورت تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کی ہیں ،پہلی تصویر میں سہانا بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔
Celebrations for tomorrow #happy birthday.. A post shared by Gauri Khan (@gaurikhan) on
جبکہ دوسری تصویر میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی کی منصوبہ بندی کرتی نظر آرہی ہیں ،تصویر کے ساتھ گوری نے پیغام درج کرتے ہوئے لکھا کہ "برتھ ڈے گرل"۔
واضح رہے کہ شاہ رخ اور گوری اپنی بیٹی سہانا سے بے انتہا محبت کرتے ہیں ،گوری کےعلاوہ ان کے دوبیٹے آریان خان اور ابرام خان ہیں ،گوری خان اپنی بیٹی کی سالگرہ کو یاد گار بنانے کیلئے تیاریوں میں مصروف ہیں ،وہ چاہتی ہیں کہ سہانا کیلئے یہ دن ڈھیروں خوشیاں لے کر آئے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔