کانز فیسٹیول:ایشوریا  نے خود کو بہتر ماں ثابت کردیا

شائع 22 مئ 2017 07:58am

aish1

ممبئی:بولی وڈ کی سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے بچن نے اپنی بیٹی آرادھیا کے ساتھ 70 ویں سالانہ کانز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں  شرکت کرکے  ثابت کردیا کہ  وہ بہترین اداکارہ کے ساتھ بہترین ماں بھی ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ایشوریا کانز کے دوسرے روز سنڈریلا کے روپ میں نظر آئیں ،ان کے ہلکے نیلے رنگ کے گاؤن نے سب کی توجہ اپنی جانب مرکوز کروالی ،لیکن ایک اور چیز جس نے  سب کو حیران کردیا وہ خوبصورت "ممی"کی تقریب کے دوران  اپنی بیٹی کے ساتھ  شرکت تھی۔

سوشل میڈیا پر ایشوریا اور آرادھیا کی  کانز میں شرکت کے دوران لی گئی تصاویر اور ویڈیوز  وائرل ہورہی ہیں،ایشوریا نے ایک لمحے کیلئے بھی آرادھیا کو خود سے دور نہیں ہونے دیا اور ہر موقع پر اسے اپنے ساتھ رکھا۔

کہیں آرادھیا اپنی ماں کی گود میں،  تو کہیں  ان کے ساتھ چلتی ہوئی دکھائی دی،ایک تصویر میں آرادھیا اپنی ماں کا ہاتھ تھامے ریڈ کارپٹ پر چلتی نظر آئیں اس دوران وہ کافی خوش بھی نظر آرہی تھیں۔

تصاویر دیکھئے

Image result for aishwarya with daughter in cannes 2017

Ladies and Gentlemen #queenaishwaryabachchan #AishwaryaRaiBachchan #aishwaryarai #aish #cannes70 #cannes2017 #new #AishwaryaAtCannes

A post shared by MISS INDIA 94 AND ACTRESS (@aishwaryaraibachchan_fanturkey) on

New👀👀👀Let the party start!!!!! #AishwaryaRaiBachchan #lorealista #loreal #Cannes2017 #CannesFilmFestival #AishwaryaAtCannes A post shared by MISS INDIA 94 AND ACTRESS (@aishwaryaraibachchan_fanturkey) on