کپل شرما شو کی کاسٹ میں ایک اور اضافہ

شائع 22 مئ 2017 03:15pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ  سپریا شکلا بننے جا رہی ہیں دی کپل شرما شو کا حصہ۔

سپریا اپنے کردار کیلئے محنت کر رہی ہیں اور کامیڈی کا تجربہ کرنے کیلئے کافی پُرجوش ہیں۔ کہتی ہیں کہ  میں نے حال ہی میں اپنی پہلی قسط کی عکس بندی کروائی ہے اور مجھے تسلیم کرنا ہوگا کہ کامیڈی کرنے کے اس پہلے موقع نے مجھے کافی نروس کیا۔ لیکن کپل اور ان کی ٹیم کافی ساتھ دیا۔

اداکارہ ماضی میں لگے رہو منا بھائی اور پرینیتا جیسی مشہور بولی وڈ فلموں کا حصہ بھی رہ چکی ہیں۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز