مدار میں موجود کچھ سیارچے زمین کو مکمل تباہ کر سکتے ہیں: ماہرین فلکیات
-liganovosti.ruدنیا کے ممتاز ماہر فلکیات ڈاکٹر ایلن فٹز سمنز نے کہا ہے کہ اس وقت مدار میں 1800 سے زائد سیارچے گردش کر رہے ہیں جو زمین سے ٹکرا کر پوری انسانیت کو ختم کر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر ایلن فٹز سمنز کا کہنا ہے کہ کوئی بھی سیارچہ اچانک زمین سے ٹکرا سکتا ہے اور یہ کسی بھی وقت ہوسکتا ہے جبکہ بہت سے سیارچوں کا تو ہمیں پتہ ہی نہیں ہے اور ان کی تعداد ہزاروں میں ہوسکتی ہے۔
ڈاکٹر ایلن کے مطابق یہ سیارچے ہمارے بڑے اور اہم شہروں کو تباہ کر سکتے ہیں اور کئی تو اتنے بڑے ہیں کہ پوری دنیا ہی کو مٹا سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس سال جنوری میں ایک سیارچہ اتنے پاس سے گزرا تھا کہ اس کا فاصلہ چاند کے نصف فاصلے سے بھی کم تھا۔
بشکریہ ہندوستان ٹائمز
مقبول ترین











اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔