بگ باس کے سابق متنازع کنٹیسٹنٹ سوامی اوم گرفتار
-IEبگ باس کے سابق کنٹیسٹنٹ اور خود ساختہ بابا سوامی اوم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوامی اوم کیخلاف ان کے بھائی نے 2008 میں دکان سے سائیکلوں اور اہم کاغذات کی چوری کی رپورٹ درج کروائی تھی۔
ساکیت کورٹ نے گذشتہ سال سوامی اوم کے نام سے مشہور ونودآنند جھا کو اشتہاری ملزم قرار دیتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے تھے۔
پولیس ایف آئی آر کے مطابق ان پر اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ اپنے بھائی کی دکان سے 11 سائیکلیں، مہنگے پرزے، گھر کے کاغذات اور دیگر اہم دستاویزات چرانے کا الزام ہے۔
سوامی جی دہلی کے شمال مشرقی علاقے بھجن پور میں چھپے بیٹھے تھے، جہاں کرائم برانچ کی انٹر اسٹیٹ سیل ٹیم نے انہیں گرفتار کیا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔