سوشل میڈیا اسٹار زید علی نے شادی کرنے کا اعلان کردیا
اپنی مزاح سے بھرپور ویڈیوز کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے سوشل میڈیا کی دنیا کا جانے پہچانے نام پاکستانی نژاد کینیڈین شہری زید علی نے 18 دن بعد شادی کا اعلان کردیا۔
زید علی نے سماجی رابطے کی مشہور و معروف ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو اس بات سے آگاہ کیا۔
زید علی کے اس اعلان کے ساتھ ہی لاکھوں لڑکیوں کے دل ٹوٹ گئے اور لوگوں میں اس بات کی جستجو پیدا ہوگئی کہ وہ آخر کس سے شادی کرنے جا رہے ہیں؟
تاہم یہ بات تو ابھی تک معلوم نہیں ہوئی کہ وہ کس سے شادی کرنے جا رہے ہیں لیکن لوگوں نے انہیں مبارکباد کے پیغامات دینا شروع کردیئے ہیں۔
یاد رہے انہوں نے سال 2014 میں بھی اپنی ایک دوست کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو اپریل فول بنایا تھا اس وجہ سے ابھی بھی سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے ملی جلی آراء سامنے آرہی ہیں۔
بہرحال ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اب بھی لوگوں سے مزاق نہ کررہے ہوں۔ اور اگر یہ بات حقیقت ہے تو ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ اور ایک کامیاب شادی شدہ زندگی کے لئے دعا گو ہیں۔




















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔