امریکی سینما گھروں میں آج خوف کا سایہ رہے گا
ہالی ووڈ سپر ہٹ سیریز دی کنجیورنگ کا پریکوئل اینا بیل کریشن آج امریکی سینما گھروں میں خوف کے سائے پھیلانے آگیا۔ فلم میں دل دہلادینے والے مناظر کی عکاسی کی گئی ہے۔
امریکی سینما گھروں میں آج خوف کا سایہ رہے گا۔ہالی ووڈ ہارر فلم اینا بیل کریشن آج نمائش کیلئے پیش کردی گئی ہے۔
فلم میں بیٹی کی موت کے بعد والدین یتیم خانہ کھولتے ہیں، جن کا کام گڑیا بنانا ہوتا ہے، اور پھر ایک دن اینا بیل نامی گڑیا ان کے لئے مشکلات لے آتی ہے۔ اور پھر شروع ہوتی ہے ایک خوفناک کہانی۔
فلم اینا بیل کریشن ہالی ووڈ سپر ہٹ سیریز دی کنجیورنگ کا پریکوئل ہے۔
فلم اینا بیل کریشن کے بارے میں کہا جارہاہے کہ اس ویک اینڈ پر تین کروڑ ڈالر باآسانی بٹور لے گی۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔