اکشے اپنی فلم "ٹوئلٹ" سے سوچ بدلنے کیلئے تیار

شائع 11 اگست 2017 03:48pm

aksayimage

ٹوئلٹ ایک پریم کٹھا کے ساتھ اکشے کمار ایک بار پھر سوچ بدلنے آرہے ہیں۔ یہ تو ہم  سب ہی جانتے ہیں کہ اکشے کمار نے اپنے کیریر کےذریعے انڈین سنیما کو چار چاند لگا دیئے ۔ انہوں نےوہ فلمیں کی ہے جو تقریبا کمرشل اور ملک سے محبت کرنا کا سبق دیتی ہےاور یہی فلمیں سامعین دیکھنا بہت پسند کرتے ہیں۔ اکشے کمار کی نئی فلم ٹوئلٹ ایک پریم کھتابھی ایک ایسی فلم ہے جو ان تمام پہلوووں پر کھری اترے گی اور سامعین اس سے بےحد متاثر ہونگے۔

اکشےکا سب سے اہم "سوچ بدلو" کا پیغام ہمیشہ ہمیں متاثر کرتا آیا ہے بالکل اسی طرح وہ اپنی نئی فلم ٹوئلٹ میں ہمیں ایک نئی سوچ سے آگاہ کریں گے۔ ٹوئلٹ ایک پریم کھتا میں اکشے ایک36 سالہ براہمن نوجوان کے کردار میں نظر آئینگے ۔

 فلم میں  اکشے کے والد اپنے ستارے کو صحیح کرنے کے سبب کیشیو(اکشے کمار)  کی شادی ایک بھینسے سے کرادیتے ہیں جس کے بعد کیشیو ایک کالج  میں طالبعلم  جیا نامی لڑکی  سے ملتے ہیں اور وقت کے ساتھ  کیشیو کوجایا سے محبت ہوجاتی ہے، انوپم کھیر اس فلم میں جیا(بھومی پدنیکار) کے دادا کا کردار ادا کرینگے ۔

کہانی اس وقت تک ٹھیک ہی چل رہی تھی جب کیشیو اور جیا کی شادی ہوجاتی ہے۔ کہانی ایک نیا موڑ اس وقت لیتی ہے  جب جیا کو یہ پتا چلتا ہے کہ کیشیو کے گھر بیت الخلاء موجود نہیں اور کیشیو اپنےباپ (سودھیر پانڈے)اورمذہبی عقیدے  کیخلاف جاکر اس کے لئے ایک بیت الخلاء نہیں بنا سکتا۔ جیا کے چھوڑ جانے کے بعد کیشیو اپنے والد  اور اپنی کیمیونٹی کے خلاف آکھڑا ہوتا ہے اور  صرف ایک ہی منصوبہ ہوتا ہے کے اپنے ساتھ رہنے والوں کی منفی سوچ میں سدھار لایا جاسکےاور بیت الخلاء بنایا جاسکے تاہم کیشیو جیا کے پیار میں کسی حد تک بھی جانے کو تیار ہے ۔

اکشے کمار اپنی اس فلم میں  سامعین کو ہنسنانے کو کوئی موقع نہیں چھوڑیں گے ۔ ہدایت کار شری نراین نے اپنی اس فلم میں ہندوستان  کے دیہاتوں میں بیت الخلاء نہ ہونے کے مسئلے پر روشنی ڈالی ہے۔

اگر آپ بھی اکشے کمار کے فین ہے اور ایک اچھی کہانی سے متاثر ہونا چاہتے ہیں توفلم دیکھنے ضرور جائیں۔ فلم آج بروز جمعے   گیارہ اگست کو ریلیز ہوگی ۔

مصنف : یاسر