مشہور اداکارہ نیحا دھوپیا خطرناک کار حادثے کا شکار

شائع 12 اگست 2017 07:28am

neha

چندی گڑھ: بولی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ نیحا دھوپیا کار حادثے کا شکار ہوگئیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ چندی گڑھ سے ممبئی کی فلائٹ کے لئے ایئرپورٹ جارہی تھیں۔ حادثے میں ان کی کار کریش ہوگئی۔

لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اس حادثے میں نہ تو نیحا اور نہ ہی ان کے کسی ٹیم ممبر کو شدید نوعیت کی چوٹیں آئیں۔ ہاں لیکن حادثے کے باعث نیحا کے کندھے میں شدید درد ہے۔

حادثے کے بعد نیحا تقریبا آدھے گھنٹے تک اسی مقام پر موجود رہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ لوگ ان کی مدد کرنے کے بجائے ان سے آٹوگراف اور سیلفیوں کا مطالبہ کرتے رہے۔

یاد رہے نیحا اس وقت اپنے شو 'نو فلٹر نیحا' سیزن ٹو کی پروموشن کے سلسلے میں چندی گڑھ میں موجود تھیں۔

Thanks to pagalparrot.com