آپ کس ہاتھ سے لکھتے ہیں؟ لیفٹ یا رائٹ
کیا آپ جانتے ہیں کہ لیفٹیس اور رائٹیس میں بہت فرق پایا جاتا ہے؟ بعض لوگ بائیں ہاتھ سے کام کرنے کے عادی ہوتے ہیں اور بعض لوگ دائیں ہاتھ سے کام کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔ماہرین نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ دونوں لیفٹیس اور رائٹیس میں شخصیت کے حوالے سے کافی فرق موجود ہوتا ہے۔
لیفٹیس اور رائٹیس میں کیا فرق ہوتا ہے ؟ یہ آج آپ اس آرٹیکل سے جان سکیں گے۔ ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سو میں سے پندرہ فیصد افراد لیفٹی ہوتے ہے۔کچھ افراد صر ف لکھنے کے لیے بائیں ہاتھ کا استعمال کرتے ہیں ، ماہرین ان کو بھی لیفٹی تصور کر لیتے ہیں۔ لیکن دراصل لیفٹی وہ لوگ ہوتے ہیں جو اپنے سارے کام بائیں ہاتھ سے کرتے ہیں۔ لکھنے، کھیلنے، کھانے پکانے سے لے کے ہر کام بائیں ہاتھ سے کرنے والوں کو لیفٹی قرار دیا جا تا ہے۔
وجوہات
اب آپ جاننا چاہتے ہوں گے کہ دائیں اور بائیں ہاتھ سے کام کرنے کی کیا وجوہات ہیں۔ اس کی اب تک کو ئی خاص وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لیفٹی ہونا خاندان سے آسکتا ہے، جیسے اگر بچوں کے والدین میں سے کوئی لیفٹی یا رائٹی ہے تو ان کے بچوں میں بھی یہ چیز آجاتی ہے۔
غلط فہمی
بعض لوگوں کا یہ ماننا ہوتا ہے کہ لیفٹیس ، رائٹیس سے کم سمجھدار ہوتے ہیں۔لیفٹیس کو کوئی بھی کام کرنے میں رائٹیس سے زیادہ وقت لگتا ہے۔ جیسے کہ قینچی پکڑنا، بوتل کا ڈھکن کھولناوغیرہ۔ لیکن ماہرین نے اس بات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے لوگ دائیں ہاتھ والوں سے زیادہ بہترکام میں کارگردگی دیکھاتے ہیں۔اس کے علاوہ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ لیفٹیس ، رائٹیس سے زیادہ جیتے ہیں۔
رائٹی ہو نے کے فائدے
رائٹی ہونے کے تو بے تحاشہ فائدے موجود ہیں، رائٹیس کو جو بھی کام دیا جاتا ہے وہ فوراً اس کو سر انجام دے دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ رائٹس کو کبھی بھی یہ سننے کو نہیں ملتا کہ ' کیا آپ رائٹی ہیں ' ؟ لہذا وہ اس سوال سے بالکل بری الذمہ ہوتے ہیں۔
لیفٹی ہونے کے فائدے
لیفٹیس کے رائٹس سے زیادہ فائدے ہوتے ہیں۔بائیں ہاتھ والے دائیں ہاتھ والوں سے زیادہ ذہین ہوتے ہیں، ان میں کئی طرح کا ٹیلنٹ موجود ہوتا ہے۔ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ جتنے بھی کھلاڑی ہوتے ہیں وہ لیفٹی ہی ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ امریکا کے صدد باراک اوبامہ بھی لیفٹی ہی ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔