مندنا کا بگ باس سے باہرہونے کا امکان
ممبئی:بھارت کے مقبول ترین ٹی وی رئلیٹی شو بگ باس کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے والی ایرانی ماڈل اور اداکارہ مندنا کریمی کے مداحوں کے لئے بری خبر یہ ہے کہ بگ باس کے گرینڈ فینالے سے صرف ایک دن کی دوری پر مندنا اس شو سے باہر ہو سکتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے لوگوں کے دلوں پر قبضہ جمانے والی ایرانی اداکارہ مندنا کریمی بگ باس سیزن 9 کی سب سے مضبوط دعویدار ہیں اکثریت کا خیال ہے کہ بگ باس کی ٹرافی ان کے ہی ہاتھ آئے گی۔
لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بگ باس کے گرینڈ فینالے سے صرف ایک دن پہلے گھر سے بے گھر ہونے والے ٹاسک کے ذریعے شائد مندنا کو یہ شو چھوڑنا پڑے،یہ ٹاسک گھر والوں کو بتائے بغیر انجام دیا جائے گا۔
گھر کے ایک اور مضبوط دعویدار پرنس نرولا کے پاس ٹکٹ ٹو فینالے موجود ہے جس کے باعث وہ گھر سے بے گھر ہونے والے اس ٹاسک میں شریک نہیں ہونگے ۔
واضح رہے کہ مندنا ایکتا کپور کی فلم کیا کول ہیں ہم تھری میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں،فلم میں ان کے ساتھ تشار کپور اور آفتاب بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔