بگ باس سیزن نو کے فاتح کا فیصلہ ہو گیا

اپ ڈیٹ 25 جنوری 2016 06:31am

bb

ممبئی: بھارت کے مقبول ترین ریئلٹی شو بگ باس سیزن نوکے فاتح کا اعلان ہو گیا۔ 

بگ باس سیزن نوکے فاتح پرنس ناروالا قرار پائے۔سیزن کے آخرمیں پرنس نارولا، مندانا کریمی، رشب سنہااور روشیل راوٴ مد مقابل تھے۔ غیر ملکی زرائع کے مطابق لڑائی جھگڑے کے سبب شو میں خاص کردار رکھنے والے پرنس نے مجموعی ووٹوں کے پینتالیس فیصد کوحصہ بناتے ہوئے فتح سمیٹی ۔

ریئلٹی ٹی وی اسٹارکے ساتھ مقابلے میں شرکت کے لیے آئے دیگر مد مقابل بطور ساتھی شوکا حصہ بننے کو تیارنہیں تھے، اس سبب پہلے ہی روز سے پرنس ناظرین کی توجہ کا مرکز تھے۔

ریئلٹی شو کی رنر اپ رشب سنہا قرار پائے۔