کرن جوہر کی حمایت میں اروند کیجروال

شائع 24 جنوری 2016 02:26pm

karacnjohbar_image

ممبئی :بھارت میں بڑھتی عدم برداشت پر کرن جوہر کے حامی اور مخالفین بول پڑے،نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کہتے ہیں مودی کے سوا کسی کو من کی بات کرنے کا حق نہیں۔

بھارت میں بڑھتی عدم برداشت پر شاہ رخ اور عامر کے بعد کرن جوہر نے بھی آواز اٹھائی جس پر نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ان کی حمایت کی۔ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کرن جوہر درست کہتے ہیں، بھارت میں صرف مودی من کی بات کرسکتے ہیں باقی کسی کو یہ حق حاصل نہیں۔

میڈیا نے بھارتی وزیر وی کے سنگھ سے کرن جوہر کے حوالے سے سوال کیا تو وہ بھڑک اٹھے،کہا کہ جاو¿ کرن کی پٹائی کرو، میرے پیچھے کیوں پڑے ہو؟جے پور میں ایک تقریب سے خطاب میں کرن جوہر نے کہا تھا کہ بطور فلمساز مییں بھی ڈرتا ہوں کہ کچھ غلط نہ کہہ دوں اور مقدمہ بن جائے۔
کرن جوہر کے بیان پر ہدایتکار اور فلمساز پرکاش جھا کا کہنا تھا کہ ایسا کچھ نہیں ہے، عدم برداشت کرن جوہر کے دماغ میں ہے۔