اٹلی :وینس میں روشنیوں کا بھرپور سالانہ فیسٹیول
وینس :اٹلی کے شہر وینس میں روشنیوں سے بھرپور سالانہ کارنیول کا آغاز ہوگیا، وینس کارنیول سیزن میں شرکا پرجوش دکھائی دیئے۔اٹلی میں سالانہ وینس کارنیول سیزن رونقیں لگانے آگیا۔سمندر پر منعقد ہونے والے تاریخی میلے میں شرکت کیلئے مقامی افراد سمیت دنیا بھر سے سیاحوں کا ہجوم بھی پہنچ گیا۔
کارنیول میں روشنیوں سے بھرپور وینس کا نظارہ دکھایا گیاجبکہ سمندر کے چاروں طرف حسین مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔ ایونٹ میں ہرطرف روشنیاں ہی روشنیاں نظر آئی، موسیقی، ڈرامہ ،رقص شرکا کی تفریح کیلئے سب کچھ رکھا گیا۔شرکا نے منفرد کوسٹیوم اور ماسک پہن کر پریڈ میں بھی حصہ لیا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔