ملک بھر میں موٹروے اور ہا ئی وے کی تازہ ترین صورتحال
-BRecorderاسلام آباد: آپریشن کے باعث لوگوں کی نقل و حرکت محدود ہو چکی ہے۔ اس دوران کسی بھی صورت حال اور ایمر جنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
موٹر وے ذرائع نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گر یز کریں۔
ذرائع کے مطابق N5 ہا ئی وے پرگجرخا ن، دینہ، چن دا قلعہ، کامونکی، مولن وال، پکا وہلن، لوھاراں والا ٹریفک کیلئے بند ہے۔
موٹروے M2 پر چکری پنڈی بھٹایں ٹریفک کیلئے بند ہے، جبکہ موٹروے M1 پشاور سے اسلام آباد تمام ٹریفک کیلئے کھلا ہے۔
دوسری جانب گوجرانوالہ سرگودھا پر مذہبی جماعتوں کا دھرنا جاری ہے اور شہر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔
فیروزوالہ سعید چوک فیض پور موٹر وے امامیہ کالونی پھاٹک کوٹ عبدالمالک انٹر چینچ پہ مظاہرین کے دھرنے تمام راستیں بند ہیں، شہریوں اور مسافروں کو شیدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ پتھراؤکے باجود پولیس کی جانب سے کوئی جوابی کاروائی نہیں کی گئی۔
لاہور میں چونگی امر سدھو سے فیروزپور کو بند کر دیا گیا ہے، اسی طرح لاہور کے داخلی راستے کو ٹھوکر نیاز بیگ سے بند کر دیا گیا، جبکہ شاہدرہ میں مظاہرین نے ٹرک لگا کر راستہ روک رکھا ہے۔
مظاہرین نے کچنار پارک کے قریب پولیس کے 5 موٹر سائیکل اورایک گاڑی نذر آتش کردیہے۔
فیض آباد دھرنے کے مظاہرین کی آئی ایٹ کے قریب پولیس پر پتھراؤ کیا ہے۔ دھرنے سے متصل تمام علاقے پر رینجرز کے دستے تعینات ہو گئے ہیں۔
آئی ایٹ کے مقا م پر پولیس کو پیچھے ہٹا کر رینجر ز نے انتظامات سنبھا ل لئے ہیں۔ رنگ روڈ ٹریفک کیلئے بند ہے جہاں پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔
جمیل چوک رنگ روڈ پر اسلام آباد آپریشن کیخلاف دھرنا جاری ہے۔
ڈیرہ مراد جمالی میں اسلام آباد دھرنے کے شرکاء پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کے خلاف سنی تحریک کی کال پر شہر میں ہڑتال کے باعث کاروباری مراکز بند ہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔