سرخ وسفید ہونا چاہتے ہیں تو کلیجی کھائیں۔۔۔

شائع 28 جنوری 2016 10:23am

55334-masala-ni-kaleji

گوشت انسانی صحت کے لیے بے حد ضروری ہوتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ گوشت انسان کی روز مرہ خوراک کا اہم جزو بھی ہے اس سے جسم کو قوت اور صحت ملتی ہے۔ گوست میں قوت بخشنے والے مختلف وٹامن موجود ہوتے ہیں۔ یوں تو ہر قسم کا گوشت غذائیت اور وٹامن سے بھرپور ہوتا ہے لیکن کلیجی میں یہی چیزیں نسبتاً دگنی نہیں بلکہ ڈبل مقدار میں پائی جاتی ہیں۔

قدرت نے کلیجی میں ہر قسم کے وٹامن اور صحت بخش اجزاءکوٹ کوٹ کر بھردئیے ہیں۔ ماہرین غذائیات کا کہنا ہے انسان اگر باقاعدگی سے ہفتے میں ایک یا دوبار کلیجی کھالیا کرے تو وہ کئی امراض سے محفوظ رہ سکتا ہے۔ ہمارے ہاں اکثر لوگ بہت کم کلیجی پکاتے اور کھاتے ہیں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ کلیجی کی افادیت سے ناواقف ہیں۔

انہیں کلیجی میں موجووٹامن اور صحت بخش اجزا ءسے متعلق علم نہیں ہے ورنہ یہ ان کی دستر خوان کی زینت ہوتی۔ پرنسیسیں اینمیا ایک نہایت موذی مرض ہے اس میں خون کے سرخ ذرات رفتہ رفتہ ختم ہونے لگتے ہیں اور انسان آخر کار موت کے گھاٹ اتر جاتا ہے۔ ڈاکٹر کوشش کے باوجود ابھی تک اس کا کوئی موثر علاج دریافت نہیں کرسکے۔

کلیجی کے فوائد:
کلیجی میں جو حیاتین پائے جاتے ہیں ان پر ایک نظر تو ڈالیے، آپ کو اس کے فائدہ بخش ہونے کا خودبخود احساس ہوجائے گا۔ انسانی صحت کے مختلف گوشواروں اور جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ لوگوں میں عام طور پروٹامن اے کی کمی پائی جاتی ہے۔ یہ بنیادی وٹامن جسم کو مخصوص بیماریوں کے حملے سے بچانے کیلئے ضروری ہیں۔ تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ وٹامن اے مناسب مقدار میں استعمال کیے جائیں تو انسان کی عمر میں دس فیصد اضافہ ہوجاتا ہے ۔
گاجروٹامن اے رکھنے والی سبزیوں اور غذاوں میں سرفہرست شمار کی جاتی ہے۔ لیکن کلیجی میں یہ مقدار دس تا چالیس ہزار غذائی یونٹ ہوتی ہے۔ حیاتین جسم کی نشوونما کیلئے بہت ضروری ہیں ان کی وجہ سے غذا کے جزوبدن بننے کے عمل میں تحریک اور کھانے کی خواہش پیدا ہوتی ہے۔ انڈوں میں بہت زیادہ طاقت ہوتی ہے لیکن کلیجی میں انڈوں سے بھی زیادہ طاقت ہوتی ہے۔عام گوشت میں اگرچہ یہ وٹامنز موجود ہوتے ہیں مگر کلیجی میں پندرہ گناہ زیادہ پائے جاتے ہیں۔

سبزی یا گوشت پکاتے وقت ان کے کئی مفیدوصحت بخش اجزاءاور وٹامنز ضائع ہوجاتے ہیں مگر خوش قسمتی سے کلیجی میں موجود سارے اجزا اور حیاتین جوں کے توں باقی رہتے ہیں۔ یہ بات بلاخوف تردید کہی جاسکتی ہے کہ کلیجی کھانا گویا صحت کی ضمانت حاصل کرنا ہے۔

لہذا کلیجی کھائیں اوراچھی صحت پائیں، کیونکہ اچھی صحت اچھی زندگی کی ضمانت ہے۔