سال 2017 میں سب سے کم کمائی کرنے والی 8 بولی وڈ اداکارائیں

شائع 23 دسمبر 2017 06:54am

main1

سال 2017 بھارتی سنیما انڈسٹری کے لئے بھی اتنا اچھا نہ رہا جتنی اس سے توقع کی جاتی ہے۔ اس سال بڑے بڑے نام بھی بولی وڈ فلموں کو کامیاب نہ بنا سکے۔ ان بڑے ناموں میں امیتابھ بچن کی سرکار 3، سیف علی خان کی شیف، شاہ رخ خان اور انوشکا کی جب ہیری میٹ سیجل اور سلمان خان کی ٹیوب لائٹ وغیرہ شامل ہیں۔

لیکن آج ہم آپ سے بولی وڈ کی فلاپ فلموں کا ذکر نہیں کرنے جارہے ہیں بلکہ اس سال سب سے کم کمائی کرنے والی 8 بولی وڈ اداکاراؤں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔ ملاحظہ کریں۔

عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ نے خود کو ہائی وے، ٹو اسٹیٹس، اڑتا پنجاب اور ڈیئر زندگی جیسی فلموں میں منوایا ہے۔ لیکن اگر بات سال 2017 میں ان کی کمائی کی کی جائے تو وہ اتنی قابل ذکر نہ رہی انہوں نے محض 4.5 کروڑ روپے کمائے۔

جیکیولین فرنینڈز

Image result for jacqueline

لوگ سری لنکن بیوٹی جیکیولین فرنینڈز کی خوبصورتی کے بھی دیوانے ہیں۔ انہوں نے کِک، ہاؤس فل 2 اور مرڈر 2 جیسی فلموں میں اداکاری کی۔ لیکن 2017 میں وہ صرف 1.5 کروڑ روپے ہی کما سکیں۔

الینا ڈیکروز

Image result for ileana d'cruz

بولی وڈ مووی 'برفی' میں ایک کامیاب ڈیبیو کرنے والی اداکارہ الینا ڈیکروز 'میں تیرا ہیرو اور پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو' جیسی مزیدار فلموں میں بھی اداکاری کرچکی ہیں۔ تاہم اگر ان کی اس سال کی کُل آمدنی کی بات کی جائے تو محض 1.6 کروڑ روپے ہی ہے۔

پرینیتی چوپڑا

اپنی لاجواب اداکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے بولی وڈ کو رول کرنے والی پرینیتی چوپڑا بھی اس سال کوئی خاص کارنامہ انجام نہ دے سکیں انہوں نے محض 2.1 کروڑ روپے کمائے۔

شردھا کپور

بولی وڈ کے وِلن شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور بھی اپنی اداکاری کا لوہا منواچکی ہیں لیکن اگر 2017 کی بات کی جائے تو وہ صرف 3.5 کروڑ روپے ہی کما پائیں۔

سوناکشی سنہا

Image result for sonakshi

دبنگ گرل سوناکشی سنہابھی ایک پاور پیکڈ پرفارمر ہیں انہوں نے کئی بولی وڈ فلموں میں اپنی دم دار اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے ہیں تاہم وہ بھی اس سال محض 3.7 کروڑ روپے کما پائیں۔

سونم کپور

Image result for sonam kapoor

انیل کپور کی بیٹی سونم کپور نے فلم ساوریا سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا جس کے بعد انہوں نے کافی پذیرائی حاصل کی تاہم وہ بھی اس سال صرف 2.5 کروڑ روپے کما سکیں۔

دِشا پٹانی

Related image

ٹائیگر شروف کی گرل فرینڈ دِشا پٹانی باغی ٹو میں اداکاری کرکے 1 کروڑ روپے کما سکیں۔

Thanks to bollywoodpapa