ماضی کے افیئرز کو عوام کی نظروں سے چھپانے والے 10 سلیبریٹیز

اپ ڈیٹ 27 دسمبر 2017 10:32am

main

بولی وڈ اداکاروں کے اکثر وبیشتر افیئرز سامنے آتے رہتے ہیں۔ مگ کچھ افیئرز ایسے ہوتے ہیں جو عوام کے سامنے آجاتے ہیں جبکہ کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں خفیہ رکھا جاتا ہے۔ لیکن کیا کریں صاحب! عوام کی نظروں سے کچھ نہیں چھپتا۔

آج ہم آپ کو 10 مشہور سلیبرٹیز کے ماضی کے کچھ ایسے افیئرز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو وہ عوام کو ہرگز نہیں بتانا چاہتے۔

سوناکشی سنہا اور ادیتیا شروف

Image result for SONAKSHI AND ADITIYA SHROFF

مشہور ہونے سے قبل سوناکشی سنہا مختلف افیئرز کی گرفت میں رہیں۔ وہ ادیتیا شروف کے ہمراہ ایک سنجیدہ رشتے میں مبتلا تھیں تاہم کچھ چیزیں ایسی ہوئیں جس کی وجہ وہ دونوں ایک نہ ہوسکے اور ادیتیا نے ٹی وی اداکارہ میگھا گپتا سے شادی کرلی۔

ایشوریا رائے اور راجیو مُلچندانی

Related image

ایشوریا کی نجی زندگی ابھیشیک کے ساتھ شادی سے قبل کافی زیر بحث رہی۔ کئی سالوں قبل جب ایشوریا نے ایک ماڈل کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو وہ راجیو کے ساتھ ڈیٹنگ کرتی تھیں لیکن راجیو نے منیشا کورائلا کی خاطر ایشوریا کو چھوڑ دیا۔

رنویر سنگھ اور آہانہ دیول

Image result for ranveer singh and ahana deol

اس رشتے نے تو آپ کو چونکا دیا ہوگا کیونکہ دپیکا سے قبل رنویر ہیما مالنی کی بیٹی آہانہ کے ساتھ ڈیٹنگ کرتے تھے۔ آہانہ اور رنویر ایک ہی کالج میں تھے۔

رنبیر کپور اور اَونتیکا ملک

Image result for ranbir kapoor and avantika malik

ماضی میں اونتیکا ملک اور عمران خان کی لَو اسٹوری کے تو بڑے چرچے ہوئے لیکن کیا آپ جانتے ہیں عمران سے قبل اونتیکا کا نام رنبیر کے ساتھ جوڑا جاتا تھا؟ جی ہاں! جب اونتیکا ایک چائلڈ اسٹار کے طور پر ٹی وی سیریل میں کام کرتی تھیں تو رنبیر ان کے پیار میں گرفتار ہوئے۔

پریانکا چوپڑا اور عصیم مرچنٹ

Image result for priyanka chopra and aseem merchant

کم عمری کے دنوں میں (مس یونیورس کا اعزاز حاصل کرنے سے بھی قبل) پریانکا اور عصیم ایک دوسرے کے ساتھ ڈیٹنگ کرتے تھے۔ لیکن دونوں علیحدگی اختیار کرگئے۔ بعد میں عصیم نے پریانکا کی نجی زندگی پر ایک فلم '67 ڈیز' بنانا چاہی جس پر انہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کو ایک قانونی نوٹس بھی بھیجا۔

جیکیولین فرنینڈس اور حسن بن خالد الخلیفہ

Image result for jacqueline fernandez and prince of bahrain

جیکیولین بحرین کے پرنس حسن بن خالد الخلیفہ کے ساتھ ڈیٹنگ کرتی ہوئی پائی گئیں، یہاں تک کہ دونوں کی شادی کی افواہیں بھی اڑنے لگیں لیکن یہ تمام افواہیں اس وقت دم توڑ گئیں جب جیکیولین اور ساجد خان کے افیئر کے بارے میں پتا چلا۔

دپیکا پاڈوکون اور نہار پانڈیا

Image result for deepika padukone and nihar pandya

رنبیر کپور ہوں یا نہار پانڈیا دپیکا کی نجی زندگی بھی خبروں کی زینت بنی رہتی ہے۔ اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں وہ ماڈل نہار پانڈیا کے ہمراہ ڈیٹنگ کرتی تھیں۔

ارجن کپور اور ارپیتا خان

Related image

سلمان کی بہن ارپیتا کی شادی آیوش شرما سے ہوئی لیکن شاید آپ کو معلوم نہ ہو کہ وہ شادی سے قبل ارجن کپور کے ساتھ رلیشن میں تھیں۔ ان دونوں کو اکثر ایک ساتھ ہی دیکھا جاتا تھا۔ ارجن کپور کا اس رشتے کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ زندگی میں صرف ارپیتا سے ہی گہرے پیار میں مبتلا ہوئے تھے۔

انوشکا شرما اور زوہیب یوسف

Image result for anushka sharma and zoheb yusuf

یہ بہت سارے لوگوں کے لئے ایک سرپرائز ہوگا کیونکہ انوشکا کی ابھی حال ہی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے شادی ہوئی ہے۔ وہ اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں زوہیب یوسف نامی شخص سے بنگلور میں ملیں۔ کافی عرصے تک ڈیٹنگ کرنے کے بعد دونوں میں علیحدگی ہوئی۔ اس وقت یہ دونوں ہی ماڈل تھی لیکن انوشکا کی قسمت نے انہیں بولی وڈ میں پہنچادیا جبکہ زوہیب پیچھے رہ گئے۔

عالیہ بھٹ اور علی دادرکر

Image result for alia bhatt and ali dadarkar

ایک وقت تھا جب عالیہ اپنے بچپن کے دوست علی دادرکر کے ساتھ ڈیٹنگ کیا کرتی تھیں تاہم بعد میں وہ سدھات ملہوترا کے پیار میں گرفتار ہوگئیں اور ماضی کا رشتہ دفن ہوگیا۔

Thanks to filmipop