سال 2017 میں اپنی راہیں جدا کرنے والے 6 مشہور پاکستانی جوڑے

اپ ڈیٹ 27 دسمبر 2017 10:29am

main3

کہتے ہیں جوڑے آسمان پر بنتے لیکن اس محاورے میں کتنی حقیقت ہے یہ تو خدا ہی جانے۔۔ تاہم ہم زمین پر رہنے والے جوڑے بناتے بھی ہیں اور مختلف وجوہات کی بناء پر جوڑوں میں علیحدگی بھی ہوجاتی ہے۔ شادی شدہ زندگی میں علیحدگی واقعی ایک بے حد پیچیدہ معاملہ ہے لیکن اس کے باوجود طلاق کی شرح میں دن بدن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

آج ہم آپ کو سال 2017 میں علیحدگی اختیار کرنے والے مشہور جوڑوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔ یہ مشہور جوڑے اپنے کامیاب کیریئر کی طرح کامیاب شادی شدہ زندگی نہ گزار سکے۔ تو آئیے ملاحظہ کیجیئے اس سال کس کس نے راہیں جدا کیں۔

نور بخاری اور ولی حامد

Image result for noor bukhari and wali khan

اداکارہ نور اپنے کامیاب کیریئر کی طرح شادی شدہ زندگی کو کامیاب بنانے میں ناکام رہی ہیں۔ ان کی 4 شادیاں ہوچکی ہیں اور چاروں میں ہی ناکامی رہی۔ ان کی چوتھی شادی ولی حامد ہوئی تھی جو رواں برس اختتام پذیر ہوئی۔

میکال ذوالفقار اور سارا بھٹی

Related image

میکال اور سارا کی شادی 2010 میں ہوئی لیکن 7 سال جاری رہنے والی شادی کا اختتام رواں برس ایک انتہائی افسوس ناک طریقے سے ہوا۔ دونوں نے علیحدگی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔

نعمان جاوید اور جانا ملک

Related image

جانا ملک، نعمان جاوید کی دوسری اہلیہ تھیں۔ دونوں نے کئی مختلف مارننگ شوز میں شرکت کی اور ایک دوسرے سے مطمئن نظر آتے تھے۔ تاہم شادی کے محض 2 ماہ بعد ہی دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔

اسد صدیق اور ماہم

Image result for asad siddiqui and maham

اسد صدیق نے ماہم سے سال 2014 میں شادی کی۔ تاہم اب انہوں نے دوسری جگہ منگنی کرلی ہے لیکن جب لوگوں نے ان سے پہلی شادی کے حوالے سے سوالات پوچھے تو انہوں نے اپنی طلاق کے بارے میں سب کو بتادیا۔

زارا نور عباس

Related image

ان کی شادی سال 2016 میں ہوئی تھی جو کہ ناکام رہی۔ اب زارا کی منگنی اسد صدیق سے ہوگئی ہے۔

عفّان وحید

Image result for affan waheed wedding pictures

عفّان وحید نے رواں برس اپنی طلاق کی تصدیق کی ہے۔ لیکن انہوں نے لوگوں کو اس کی وجہ پوچھنے سے منع کردیا ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا نجی معاملہ ہے۔