مشہور گلوکارہ ریہانہ کے 21 سالہ کزن کا قتل
؎بارباڈوس: مشہور و معروف عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ریہانہ کے کزن تاوون کیسین الائن کو بارباڈوس کے علاقے سینٹس مائیکل میں گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 29 سالہ گلوکارہ نے اپنے کزن کی موت کی خبر سننے کے بعد انسٹاگرام پر تصاویر کی ایک سیریز شائع کرتے ہوئے نہایت افسوس کا اظہار کیا۔
ریہانہ نے اپنے کزن کی حیران کن موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں نے تمہیں گذشتہ رات ہی اپنی باہوں میں تھاما تھا۔
:ان کی انسٹاگرام پوسٹ ملاحظہ کریں
آٹھ مرتبہ گریمی ایوارڈ اپنے نام کرنے والی گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اسلحے کی شرانگیزی ختم ہونی چاہیئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلین منگل کی شب بارباڈوس کے علاقے سینٹس مائیکل کی ایک گلی سے شام 7 بجے کے قریب گزر رہے تھے جب ان پر قاتلانہ حملہ ہوا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔