پاکستان سے گہرا تعلق رکھنے والے بولی وڈ اسٹارز

شائع 27 دسمبر 2017 03:06pm

govinda

انیس سو سینتالیس سے قبل جب پاکستان اور بھارت کے درمیان بٹوارا نہیں ہوا تھا تو اس وقت  بھارت اور پاکستان  میں رہنے والے خاندانوں کی آپس میں قریبی رشتہ داری تھی ۔ اور یہی کچھ بولی وڈ سپر اسٹارز پر بھی لاگو ہوتا ہے ۔ کیونکہ ان کے بھی کئی آباو اجداد نہ صرف پاکستان میں پیدا ہوئے بلکہ ابتدائی تعلیم بھی حاصل کی ۔ ذیل میں ایسے بولی وڈ اسٹارز بیان کئے گئے ہیں جن کا پاکستان سے قریبی تعلق رہا ہے۔

sunjayimage

سنجے دت

سنجے دت کے والد سنیل دت کی پیدائش جہلم کے قریب گاوں خرد میں ہوئی اور سنجے دت کی والدہ نرگس دت کا حقیقی نام بھی فاطمہ رشید تھا اور ان کی پیدائش بھی پاکستان میں ہوئی تھی۔

amitbah

امیتابھ بچن

امیتابھ بچن کی والدہ تیجی بچن کی پیدائش پنجاب میں لیل پور میں ہوئی اور اب یہ جگہ فیصل آباد کے نام سے جانی جاتی ہے۔

rajesh

راجیش کھنہ

راجیش کھنہ کی پیدائش بھی وہاڑی کے قریب بورے والا میں ہوئی اگرچہ کہ اکثریت کا خیال ہے کہ ان کی پیدائش امرتسر میں ہوئی ۔ اس طرح کا ان بھی پاکستان سے تعلق رہا ہے۔

ameresh

امریش پوری

امریش پوری کی پیدائش انیس سو بتیس میں لاہور میں ہوئی اور وہ  پنجابی فیملی لالہ نہال سنگھ پوری سے تعلق رکھتے تھے تاہم بعد میں وہ مزید تعلیم کیلئے شملہ چلے گئے۔

govindaimage

گوندا

گوندا کے والد ارون کمار اہوجہ کی پیدائش بھی گجرانوالہ میں ہوئی تاہم پارٹیشن کے بعد گوندا کے والد ممبئی منتقل ہوگئے جہاں پر گوندا کی پیدائش ہوئی۔

rihithik

ہریتک روشن

ہریتک روش کا بھی پاکستان سے بہت گہرا تعلق رہا ہے۔ ان کے پر دادا روشن بھی معروف موسیقار تھے اور وہ گجرانوالہ میں پیدا ہوئے۔ ان کے نانا کی پیدائش بھی سیالکوٹ میں ہوئی۔ ان کے نانا کا نام اوم پرکاش تھا۔

vivek

ویویک اوبرائے

ویویک اوبرائے کے والد سریش اوبرائے کی پیدائش بھی کوئٹہ میں ہوئی ۔ ان کی فیملی کا تعلق پنجاب سے تھا لیکن پارٹیشن کے بعد اوبرائے فیملی بھارتی حیدرآباد منتقل ہوگئی۔

rishiimage

رشی کپور

کپور فیملی کا بھی پاکستان سے بہت گہرا تعلق رہا ہے اور رشی کپور کے والد راج کپور پشاور میں پیدا ہوئے۔