وکا وکا گرل شکیرا گلے کی بیماری میں مبتلا ہوگئیں

اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2017 09:44am

waja

کولمبین گلوکارہ شکیرا گلے کی بیماری میں مبتلا ہوگئیں، تفصیلات کے مطابق وہ کئی ماہ تک گلوکاری کرنے سے معذور ہوگئی ہیں۔ ان کے تمام ایونٹس بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

 وکا وکا گرل کے نام سے مشہور گلوکارہ شکیرا کے مداحوں کیلئے انتہائی بری خبر سامنے آگئی۔ وہ گلے کی بیماری میں مبتلا ہوکر کئی ماہ تک گلوکاری سے محروم ہوگئیں۔
انہوں نے اپنا ورلڈ ٹور دوہزار اٹھارہ بھی منسوخ کردیا گیا۔ گلوکارہ نے گلا خراب ہونے کی وجے سے کئی شو بھی منسوخ کردیئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جون سے دوبارہ گلوکاری شروع کرنے کی امید ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے گلے میں زخم ہے جس کے ٹھیک ہونے کیلئے احیتاط کرنا ہوگی۔ اسی لئے اپنے تمام ایونٹس کو منسوخ کردیا ہے۔