پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے 14 مشہور بولی وڈ اداکار

اپ ڈیٹ 29 دسمبر 2017 07:19am

main

پبلک ٹرانسپورٹ میں عام عوام تو روزانہ ہی سفر کرتی ہے، اگر آپ کی واقفیت اس سفر سے پڑتی ہو تو معلوم ہوگا کہ یہ واقعی ایک تکلیف دہ عمل ہے کیونکہ پاکستان اور بھارت جیسے ملکوں عوام کے لئے سفری سہولیات کا فقدان ہے۔

آج ہم آپ کو اُن 14 بولی وڈ اسٹارز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو اپنی لگژری کاروں کو چھوڑ کر پبلک ٹرانسپورٹ کا مزہ بھی لے چکے ہیں۔

امیتابھ بچن

جب بولی وڈ کے 'شہنشاہ' نے پبلک ٹرین میں سفر کیا تو یہ ظاہر سی بات ہے اس خبر کو ہیڈلائنز کی زینت تو بننا ہی تھا۔ انہوں نے چیریٹی کے لئے ایک لوکل ٹرین میں سفر کیا۔ اس سفر کے دوران انہوں نے گا کر لوگوں کو محظوظ کیا اور چیریٹی کے لئے پیسہ اکھٹا کیا۔

امتیاز علی 3، شبانہ اعظمی

شبانہ اعظمی بھی لوکل ٹرین میں سفر کر چکی ہیں۔

دشا پٹانی

جون 2016 میں ٹائیگر شروف کی گرل فرینڈ دشا پٹانی ایک رکشے میں سفر کر چکی ہیں جس کی تصاویر انٹرنیٹ کی دنیا میں خوب وائرل ہوئیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے ٹائیگر شروف کے ساتھ ملاقات کے بعد کار میں جانے کے بجائے رکشے میں واپسی کو ترجیح دی۔

کترینہ کیف اور سدھاتھ ملہوترا

فلم 'بار بار دیکھو' کی پروموشن کے دوران لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے ان دونوں اداکاروں نے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کیا۔

فرحان اختر اور ویر داس

اپنی فلم 'پیار کے سائیڈ افیکٹس' کی پروموشن کے دوران فرحان اختر کو کئی مقامات پر رکشے میں سفر کرتے دیکھا گیا۔

عالیہ بھٹ اور ورون دھون

عالیہ بھٹ اور ورون دھون بھی اپنی کسی فلم کی پروموشن کے دوران پبلک میٹرو بس میں سفر کرچکے ہیں۔

ودیا بالن

بولی وڈ کی خوبرو حسینہ اپنی ایک فلم کی لانچنگ کے موقع پر ٹیکسی میں سفر کرتے ہوئے وینیو پر پہنچیں۔

سدھارتھ ملہوترا

سدھارتھ ملہوترا کی یہ تصویر ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران 2016 میں لی گئی۔ انہوں نے شہر کا چکر لگانے کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ کا سہارا لیا۔

سلمان خان

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ سلمان خان کئی چیریٹی مہم کا حصہ رہ چکے ہیں۔ ایک مرتبہ سلمان خان نے کام سے گھر واپسی کے لئے رکشے میں سفر کیا جس کے لئے انہوں نے ڈرائیور کو ایک ہزار روپے دیئے۔

ورون دھون اور عالیہ بھٹ

کرن جوہر کے پسندیدہ جوڑے عالیہ اور ورون نے اپنی فلم 'ہمپٹی شرما کی دلہنیا' کی پروموشن کے دوران ممبئی کا کوئی کونہ نہ چھوڑا، ایک شام تو انہیں پروموشن کے لئے ٹیکسی میں سفر کرتے دیکھا گیا۔

پریانکا چوپڑا

سال 2010 میں گلوبل آئیکون پریانکا چوپڑا نے مختلف ایونٹس میں وقت پر شرکت کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ ان کی کار راستے میں خراب ہوگئی تھی۔

رنبیر کپور

ایک فلم کے پریمیئر کے رنبیر کپور نے آٹو رکشہ میں سفر کا فیصلہ کیا کیونکہ انہیں جلدی گھر پہنچنا تھا۔ انہوں نے بیسمنٹ میں پارک اپنی کار کا انتظار کرنے کے بجائے رکشے کے سفر میں عافیت جانی۔

امتیاز علی

رنبیر کپور کو کمپنی دینے کے لئے امتیاز علی بھی ان کے ساتھ گھر واپس چلے گئے۔

اکشے کمار اور شروتی حسن

فلم 'گبّر اِز بیک' کی شوٹنگ کے دوران اکشے کمار اور شروتی حسن کو رکشے میں سفر کرتے دیکھا گیا۔ اس سفر کا مقصد کرپشن سے پاک سفر کو پروموٹ کرنا تھا۔

انیل کپور

anil

ایک مرتبہ انیل کپور اور ان کی اہلیہ نے ٹریفک سے بچنے کے لئے ممبئی لوکل میں سفر کرنے کا فیصلہ کیا۔

Thanks to filmymantra