کوئٹہ میں حساس اداروں کی کارروائی،3 دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ :کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں حساس اداروں کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں کارروائی کی،کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے،دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ دہشتگرد شہر میں تخریب کاری کیلئے بم نصب کرنے جارہے تھے،سیکیورٹی فورسز نے ایک دیسی ساختہ بم بھی برآمد کرلیا ہے۔
مقبول ترین


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔