خیبرپختونخوا : ڈاکٹرز کو بھی سیکیورٹی خدشات،حکام کو آگاہ کردیا گیا

شائع 31 جنوری 2016 03:17pm

dpctprs_image

پشاور :خیبرپختونخوا میں اسکولوں کے بعد ڈاکٹرز کو بھی سیکیورٹی خدشات ہیں،صوبائی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اسپتالوں کی سیکیورٹی بڑھانے کے لئے چیف سیکریٹری کو خط لکھ دیا۔

سانحہ چارسدہ کے بعد اسکولوں کو سیکیورٹی خدشات کے بعد صوبے بھر کے اسپتالوں کو بھی سیکیورٹی خدشات ہیں۔صوبائی ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں سیکیورٹی بڑھانے کے لیے چیف سیکریٹری کو خط لکھ دیا ہے جس میں اسپتالوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔خط میں مطالبہ گیا ہے کہ تمام اسپتالوں، رہائشی کالونیوں اورہاسٹلز کی سیکیورٹی سخت کی جائے۔

خط کی کاپی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ، آئی جی ، صوبائی وزیر صحت اور تمام اسپتالوں کی انتظامیہ کو بھی بھیجی گئی ہے۔خط لکھنے کا فیصلہ اسپتالوں کو دہشت گردوں کی جانب سے دھمکی آمیر خطوط ملنے کے بعد کیا گیا۔