باچا خان یونیورسٹی کھلے گی یا نہیں فیصلہ آج متوقع

شائع 01 فروری 2016 04:48am

bacha-khan-uni000000000000

چارسدہ :چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی آج کھلے گی یا نہیں فیصلہ آج اجلاس میں ہوگا۔اجلاس میں تمام فیکلٹی کے سر براہان شرکت کر یں گے۔

تفصیلات کے مطابق باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں نے اکیس جنوری کوحملہ کیا،جس میں بیس طلبہ شہید ہوگئے تھے،حملے کے بعد یونیورسٹی کو غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا تھا، تاہم آج یونیورسٹی کو کھلوانے کے لئے اجلاس ہوگا،جو یو نیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل الرحیم مروت نے طلب کیا ہے۔

اجلاس میں تمام فیکلٹی کے سر براہان شر کت کر یں گے، جس میں موجودہ صورتحال کے تناظر میں یو نیورسٹی کو دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کے لئے کھولنے پر بات چیت ہوگی اجلاس میں صو بائی حکومت کی جانب سے جاری تحقیقاتی رپورٹ کو بھی زیر بحث لا یا جائے گا۔