جوائنٹ ایکشن کمیٹی اورحکومت کے درمیان تنازع
کراچی:جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان تنازع کھڑا ہوگیا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا فضائی آپریشن بند کرنے کا اعلان،حکومت نے سخت نوٹس لے لیا۔ حکومت ہڑتال ناکام بنانے کے لیے سروسزایکٹ لاگو کرنے پر غورکر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرفضائی آپریشن بند کیا گیا توسختی سے نمٹا جائے گا، مرکزی صدر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بیان پر صدر ائر لیگ اور کنوینئرجوائنٹ ایکشن کمیٹی کے فیصلے پر اعتراضات کیے۔
دوسری جانب حکومت ہڑتال ناکام کرنے کے لیے سروسزایکٹ لاگو کرنے پر غور کررہی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ مسافروں کو سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ،جبکہ آپریشن بند ہونے کی صورت میں متبادل انتظام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سول ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ہر صورت مسافروں کو پریشانی سے بچانا چاہتی ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔