ملک کے بیشترعلاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری
اسکردو :ملک کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے،استور اور اسکردو میں برفباری سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں،جبکہ سوکھی لکڑی کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا،جس کی وجہ سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے۔
اسکردو میں ہرطرف برف ہی برف نظر آرہی ہے،برفباری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں اور نظام زندگی بری طرح متاثر ہے،شدید سردی کو بھگانے کیلئے لوگ آگ کے آگے بیٹھنے پر مجبور ہیں، جس کی وجہ سے سوکھی لکڑی کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔
استور میں بھی وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے،جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،سردی کی وجہ سے سوکھی لکڑی مہنگی ہوگئی ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔