این اے 122:انتخاب کالعدم قراردینے کی درخواست مسترد
الیکشن کمیشن نے این اے ایک سو بائیس کا ضمنی انتخاب کالعدم قراردینے کی درخواست مسترد کردی اورتحریک انصاف کو ووٹوں کی منتقلی کے ریکارڈ تک رسائی کی اجازت دے دی۔
الیکشن کمیشن نے این اے ایک سو بائیس ووٹ ٹرانسفر کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ انتخاب کالعدم قرار دینا کمیشن کا اختیار نہیں،درخواست گزار علیم خان الیکشن کمیشن ٹربیونل سے رجوع کریں۔
فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ ساٹھ روز کا وقت گزر چکا ہے اب اس کیس کی مزید سماعت الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار نہیں،الیکشن کمیشن کے پانچ نکاتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل انیس اے کے تحت تحریک انصاف کو ووٹ منتقلی کے ریکارڈ کے معائنہ کی اجازت ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ فیصلہ سے مطمئن نہیں،سپریم کورٹ جایئں گے جبکہ ن لیگ کے طلال چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان دھاندلی کا شور اور میں نہ مانوں کی پالیسی بند کریں۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار علیم خان کی جانب سے جمع کرائے جانے والے کچھ بیان حلفی غلط ہیں،جن پر کمیشن نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے جو ٹربیونل کے فیصلے کے بعد سنایا جائے گا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔