پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت تبدیلی
اسلام آباد:کاروبار کا پہلا روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے لئے خوش آئند ثابت ہوا، کاروبار کے دوران کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس پانچ سو پوائنٹس بڑھ کر اکتیس ہزار آٹھ سو پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے، اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود چھ فیصد پر برقرار رکھنے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام کے باعث سرمایہ کار مارکیٹ میں دلچسپی لے رہے ہیں، جس سے مارکیٹ میں شیئرز کی خریداری دیکھی جارہی ہے۔
اب سے کچھ دیر پہلے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس پانچ سو دو پوائنٹس اضافے سے اکتیس ہزار آٹھ سو چار کی سطح پر دیکھا گیا ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔