بولی وڈ کے معروف کامیڈین وجے راز اب کس حال میں ہیں؟

شائع 17 فروری 2018 11:34am

main2

وجے راز 5 جون 1963 کو دہلی میں پیدا ہوئے، انہوں نے یونیورسٹی کے دور میں مختلف ڈراموں میں اداکاری کی۔ جس کے بعد اداکاری کو اپنا شعبہ بنانے اور ممبئی آنے کا فیصلہ کیا۔ جہاں انہیں رام گوپال ورما کی فلم 'جنگل' میں ایک رول مل گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تیرے نام کی گونگی، بہری بھکارن اب کس حال میں ہے؟

انہیں سال 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم 'مون سون ویڈنگ' کے ذریعے ایک حقیقی بریک تھرو ملا۔ تاہم اگر ان کے کیریئر کی سب سے یادگار کاکردگی کی بات کی جائے تو وہ یقیناً فلم 'رن' میں دیکھنے کو ملی۔

ss

اس فلم کا 5 روپے والی چکن بریانی کا سین خوب وائرل ہوا۔ اس کے علاوہ سال 2014 میں انہوں نے 'کیا دلّی کیا لاہور' میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی ڈیبیو کیا۔

انہوں نے اپنی مزاحیہ اداکاری کے ذریعے لوگوں کو خوب ہنسایا۔ وجے راز نے بولی وڈ کی متعدد فلموں میں اداکاری کرتے ہوئے کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کئے۔

تاہم اب وہ کافی عرصے سے اسکرین سے غائب ہیں اور خاصے تبدیل بھی ہوگئے ہیں۔ ان کی حالیہ تصاویر ملاحظہ کریں۔۔

Image result for vijay raaz nowRelated imageImage result for vijay raaz nowRelated image